یوسین بولٹ اور سیمونی بائلز نے ورلڈ اسپورٹس ایوارڈز جیت لئے

یوسین بولٹ اور سیمونی بائلز نے ورلڈ اسپورٹس ایوارڈز جیت لئے

مناکو(اے پی پی) دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ اور 8 مرتبہ کے اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ اور سیمونی بائلز نے لوریس ورلڈ اسپورٹس ایوارڈز جیت لئے۔ دونوں ایتھلیٹس کو گزشتہ برس انٹرنیشنل ایونٹس میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ بولٹ نے ریو اولمپکس گیمز میں تین جبکہ سیمونی بائلز نے چار طلائی تمغے جیتے تھے۔ لوریس ورلڈ اسپورٹس ایوارڈز کی سالانہ تقریب مناکو میں منعقد ہوئی جس میں سال 2016ء میں مختلف انٹرنیشنل ایونٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایتھلیٹس کو ایوارڈز سے نوازا گیا، یوسین بولٹ نے مینز جبکہ سیمونی بائلز نے ویمنز ایوارڈز جیت لئے۔ بولٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ لوریس ایوارڈ جیتنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید ٹائٹلز اپنے نام کروں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی