زمبابوے اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

زمبابوے اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہرارے(اے پی پی) زمبابوے اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعرات کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق افغان ٹیم رواں ماہ زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعرات کو کھیلا جائیگا، دوسرا 19 فروری، تیسرا 21 فروری، چوتھا 24 فروری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 26 فروری کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔