پہلی عامر حیات روکھڑی کرکٹ چیمپین شپ اس ماہ ہوگی

پہلی عامر حیات روکھڑی کرکٹ چیمپین شپ اس ماہ ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) خضری کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پہلی عامر حیات روکھڑی میموریل کلب کرکٹ چیمپین شپ رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہوگی۔ ون ڈے کرکٹ چیمپین شپ میں لاہور ریجن کی بہترین 32کرکٹ کلبز کو شامل کیا جائے گا ۔کرکٹ ایونٹ کے منتظم عابد حسین کے مطابق ٹورنامنٹ میں شریک 32ٹیموں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر ٹیم گروپ مرحلے میں تین میچز کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 61 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں گراؤنڈز، کرکٹ بالز، ایمپائرز اور سکوررز ٹورنامنٹ کمیٹی کی طرف سے فراہم کیے جائیں گے۔ لیگ چیمپین شپ کے تمام میچز پی سی بی کے ون ڈے قوانین کے تحت کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے ترجمان کے مطابق ٹورنامنٹ کھیلنے کی خواہشمند کلبز 25 فروری بروز ہفتہ تک اپنے اپنے لیٹر ہیڈز پر 20 کھلاڑیوں کی نامزدگی بمع انٹری فیس ایل سی سی اے گراؤنڈ میں خضری کرکٹ کلب کے صدر عابد حسین کو جمع کرواسکتی ہیں۔ مقررہ کردہ تاریخ کے بعد کسی کلب کو ٹورنامنٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی