پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات ،دوا ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان کی ہڑتال ختم

پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات ،دوا ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان کی ...

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد دوا ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق دوا ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان کے وفد نے حکومتی وفد سے ملاقات کی جس میں جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت سزائیں مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ، یہ کمیٹی ڈرگ ایکٹ میں ترمیم شدہ جرمانوں اور سزاؤں پر نظر ثانی کرے گی۔

ہڑتال ختم

مزید : صفحہ اول