مٹھی بھر دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ،شہباز شریف

مٹھی بھر دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ،شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال،اوکاڑہ،قصور،منڈ ی احمد آباد،رینالہ خورد ،بصیرپور،راجہ جنگ(بیورورپورٹ،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چک 95/6.Rمیں سانحہ لاہور میں شہید ہو نے والے پولیس کے اے ایس آئی عصمت اللہ شہید کے گھر جا کر اس کی بیوہ فر زانہ عصمت اس کے بچوں اور باپ حسن علی سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی ۔وزیر اعلیٰ نے بیوہ اور سوگوار خاندان ے باتیں کر تے ہوئے کہا کہ حکومت شہید کے بچوں کے تعلیمی اخراجات پو رے کرے گی ۔انہوں نے پانچ پانچ لاکھ رو پے کے دو چیک بھی دئے اس موقع پر انہوں نے شہید کے بیوی بچوں کے لئے ایک کروڑروپے امداداوربیوہ کوتاحیات ماہانہ تنخواہ دینے کااعلان کیااور تنخواہ کے سلسلہ میں آئی جی پنجاب کو ہدایت کی اور کہا کہ شہیدوں کا خون رنگ لائے گا اور دہشت گر دی کے خلاف جنگ میں فتح ہو گی ۔وزیر اعلیٰ سو گوار خاندان کے گھر 11:52منٹ پر پہنچے اور 12:05پر واپس روانہ ہو گئے تا ہم وزیر اعلیٰ نے ڈی پی او ساہیوال کو حکم دیا کہ وہ شہید خاندان کے ورثاء سے مکمل تعاون کریں ۔اس مو قع پر آئی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا،چو ہدری محمد اشرف ایم این اے نے بھی سو گوار خاندان سے وزیر اعلیٰ کے ہمراہ اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انظامات کئے گئے تھے اُن اپنی ہی سیکیورٹی نے ٹیک اوور کیا اور مقامی سیکیورٹی کو سائیڈ پر کر دیا گیا۔دوسری طرفشہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گری کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے ہیں ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے اہل خانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جا ئے گا شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں مٹھی بھر دہشت گردوں کو کسی صورت ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ان کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ لاہور میں شہید ہونیو الے پولیس کانسٹیبل ندیم تنویر کمیانہ شہید کے آبائی گاؤں 4جی ڈی رینالہ میں تعزیت کے بعد ان کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراء ،ڈی پی او فیصل رانا اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ بھی موجود تھے میاں شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف بھی سانحہ لاہور کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسردہ ا ور رنجیدہ ہیں جن کی خاص ہدایت پر میں تعزیت کے لیے یہاں آیا ہوں میاں شہباز شریف نے ندیم تنویر شہید کے اہل خانہ کو ایک کروڑ کا چیک دیا شہید کے والد کی درخواست پر انہوں نے 4جی ڈی میں سکول کو ہائی اسکینڈری سکول کا درجہ دینے کا اعلان کیا رینالہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فوری فلٹریشن پلانٹ لگانے کی ہدایت کی اور رینالہ چوچک روڈ کا نام تبدیل کر کے ندیم تنویر شہید روڈ رکھنے کی ہدایت کی میاں شہباز شریف نے کہا کہ ندیم تنویر شہیدکے اہل خانہ کی کفالت اور تعلیم تربیت کا خرچ حکومت پنجاب کے ذمہ ہو گا اس دوران آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراء نے کہا کہ سانحہ لاہور کے شہداء پولیس میرے بچوں کی طرح تھے جس کا مجھے بہت صدمہ ہوا ہے انہوں نے ندیم کے بھائی کو فوری نوکری دینے کا اعلان کیا جبکہ ڈی پی او فیصل رانا نے کہا کہ ندیم شہید کے اہل خانہ کے لیے ضلعی پولیس ہمہ وقت حاضر ہے ان کو کسی صورت مایوس نہیں کیا جائے گا بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف منڈی احمد آباد کے علاقہ بھیلا گلاب سنگھ پہنچے جہاں رکن قومی اسمبلی میاں معین خان وٹو کے ہمراہ شہید عرفان جٹ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں ایک کروڑ کا چیک دیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کے ان کو زندگی کے کسی بھی موڑ پر مایوس نہیں کیا جائے گا ۔ میا ں شہباز شریف کی لاہور دھما کے میں شہید ہو نے والے کانسٹیبل عرفان محمود جٹ کے گھر آمد ورثا ء اور بیوی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ہرطرح کی مدد کی یقین دھا نی ، دہشت گردملک وقوم کے دشمن ہیں جو کسی معافی کے لائق نہیں وزیر اعلی پنجا ب کی میڈ یا کے نما ئندوں سے گفتگو ،بیٹے کی شہادت پر فخر ہے اور اللہ کی رضا پرراضی ہوں مگر کسی کا بیٹا نہ بچھڑ ے اللہ سے دعا کر تا ہوں شہید کانسٹیبل کے با پ انور علی جٹ کی صحافیوں سے گفتگو ،تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطا بق لاہور چیئری کراسنگ سا نحہ میں شہید ہونے والے کا نسٹیبل عرفان محمود جٹ کے گاوں بھیلاگلا ب سنگھ ا ن کے گھر گئے اور شہید کی بیوی اور ورثا ء سے تعزیت کی اور شہیدکی موت کو بہت بڑا نقصا ن قرار دیتے ہوئے اظہار افسوس کیااور شہید کے بیٹے اور بیوی کی ہر طر ح کی مددکرنے کی یقین دھا نی کرائی اس موقع پر وزیر اعلی پنجا ب میا ں شہبازشریف نے میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردملک اور قوم کے دشمن ہیں جو کسی بھی معا فی کے لائق نہیں ہیں دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دیں گے اور حکومت آ ہنی ہا تھوں سے ملک دشمن سے نمٹے گی وزیر اعلی کے دورہ کے بعد شہید عرفان محمود جٹ کے والد انور علی جٹ اور بڑے بھائی خالدمحمود جٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ہر طر ح کی مدداورتعاون کا یقین دلایا ہے مگر کیا شہید دلاسوں اور تسلیوں سے واپس آجائے گا شہید کے با پ کا کہنا تھا کہ اللہ کی راضا پر راضی ہوں مگر کسی کاجوان بیٹا نہ بچھڑے حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردوں کے خلا ف کارروائی کریں تاکہ کسی اوربا پ کا بیٹا دہشت گردوں کا نشانہ نہ بن سکے ۔شہباز شریف اور آئی جی پنجاب کی ڈی آئی جی کے گن مین شہید ندیم کامیانہ کے گھر آمد،تعزیت کے بعد1کروڑ کا امدادی چیک اور چوچک روڈ کو ندیم شہید روڈ قرار دیدیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سہ پہر 12.56پر وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر نواحی گاؤں 4جیڈی پہنچا تو اس موقعہ پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ا انکے ہمراہ تھے کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڈ، ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا ،ممبر قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ ودیگر ممبران اسمبلی اور سرکاری افسران نے انکا استقبال کیا وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے گذشتہ روز لاہور خود کش دھماکہ میں دہشت گرد کو روکنے والے ڈی آئی جی کے بہادر گن مین میاں ندیم کامیانہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کو ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک بھی دیا میاں محمد شہباز شریف نے مرحوم کی والدہ والد اور بیوی کو دلاسہ بھی دیا جبکہ شہید کی دونوں معصوم بیٹیوں کو اٹھا کر پیار کرتے ہو ئے کہا کہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا ۔میاں محمد شہباز نے گاؤں کے مقامی سکول کو سکینڈری سکول کا درجہ دینے کا اعلان کرنے کے علاوہ چوچک روڈ کو ندیم شہید روڈ کے نئے نام کا درجہ دیدیا جبکہ گاؤں میں صاف پانی مہیا نہ ہونے کی وجہ سے وزیر اعلی پنجاب نے ڈی سی او اوکاڑہ کو فوری طور پر گاؤں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کی ہدایت جاری کیں اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربایناں دینے والی قوم کے ارادوں کو کبھی متزلزل نہیں کیا جا سکتا مٹھی بھر دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔وزیر اعلی نے شہید کے چھوٹے بھائی ندیم تنویر کے چھوٹے بھائی نسیم تنویر کو محکمہ پولیس میں ملازمت دینے کااعلان کیاانہوں نے کہاکہ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پاکستانی قوم یک جان ہوچکی ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک انکا پیچھاکریں گے ندیم تنویر سمیت فوج ،پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے جوانوں اور پاکستانی عوام کے ایک ایک فرد کی شہادت قوم پر قرض ہے اور ہم اس کابدلہ دہشتگردی ختم کرکے لیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے اس ناسور کا جلد اختتام ہو گا قوم کے جوانوں کا جذبہ قابل تحسین ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اوکاڑہ کے گاؤں 4 جی ڈی اور بیلا گلاب سنگھ کے لاہور دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں ندیم تنویر اور عرفان محمود کے لواحقین سے دوران تعزیت کیا اس موقع پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ، پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دونوں شہیدوں کی بیواؤں کو ایک ، ایک ملین کے امدادی چیک دئیے اور ایک ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دینے کااعلان کیا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اوکاڑہ آمد کے پیش نظر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی شہید کانسٹیبل محمد اسلم کے گھر آمد ،لواحقین سے تعزیت فاتحہ خوانی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سانحہ مال روڈ لاہور میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد اسلم کے لواحقین سے تعزیت کے لیے اُن گھر نواحی گاوٗں جونیکے پہنچے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے شہید کانسٹیبل محمد اسلم کے والد والدہ بیوی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی ۔انہوں نے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محمد اسلم کی شہادت پر فخر ہے جس نے اپنی جان دے کر سینکڑوں افراد کی جان بچائی۔وزیر اعلٰی پنجاب نے شہید کانسٹیبل محمد اسلم کی بیوہ کوایک کڑور روپے کا چیک پیش کیا اور محمد اسلم کے بھائی محمد عابد کو سرکاری نوکری دینے کا بھی وعدہ کیا۔جبکہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی درخواست پر شہید محمد اسلم کی بیوہ جو کہ محکمہ تعلیم میں 9سکیل میں ملازم ہیں کو 14سکیل میں پرموٹ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ مقامی ایم این اے سلمان حنیف خاں اور ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی سمیت ڈی سی قصور عمارہ خاں ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی ڈی ایس پی صدر مرزا عارف اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -