ٹرمپ کو ووٹ دینے پر خاتون نے طلاق لے لی

ٹرمپ کو ووٹ دینے پر خاتون نے طلاق لے لی
 ٹرمپ کو ووٹ دینے پر خاتون نے طلاق لے لی

  

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جہاں دنیا بھر کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں وہیں امریکی شہری کے لیے بھی اس وقت مصیبت بن گئے جب اس کی بیوی نے ٹرمپ کی حمایت کرنے پر شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔امریکی خاتون نے شادی کے 22 سال بعد اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی اور اسے ووٹ دیا جو اس کے نزدیگ بے وفائی اور بغاوت ہے۔73 سالہ گائل مِک کارمک نامی خاتون خود کو ’’سوشلسٹ ڈیموکریٹ‘‘ کہتی ہیں اور انہوں نے 22 سال قبل شادی کی تھی۔ ان کے شوہردائیں بازو کے خیالات رکھتے ہیں جنہیں وہ برداشت کرتی رہیں لیکن شوہر کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اور انہیں ووٹ دینے کے عمل کو انہوں نے ’’بے وفائی اور غداری‘‘ قرار دیتے ہوئے وکیل سے رابطہ کیا۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں۔

مزید : صفحہ اول