ایک دن کیلئے سی ٹی او

ایک دن کیلئے سی ٹی او
 ایک دن کیلئے سی ٹی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد ( خصوصی رپورٹ) کینسر کے ننھے مریض کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ایک روز کیلئے علامتی چیف ٹریفک آفیسربنا دیا گیا ، ننھے عبداللہ نے چارج سنبھالا تواسے مکمل پروٹول بھی دیا گیا۔ بلڈ کینسر میں مبتلا آٹھ سالہ عبداللہ نور جڑانوالہ کا رہائشی ہے اور الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس کی خواہش تھی کہ وہ پولیس کا اعلیٰ افسر بنے۔اس کی خواہش کااحترام کیا گیا اور عبداللہ جیسے ہی سی ٹی او آفس پہنچا تو اسے اعلیٰ افسر کا مکمل پروٹوکول دیا گیا۔ سٹاف نے پہلے سیلوٹ کیا پھر ننھے سی ٹی او چارج سنبھالتے ہوئے کرسی پر جا بیٹھے۔ پانی منگوایا اور بار بار اپنی چھڑی میز پر مارتے ہوئے ننھا سی ٹی او وارڈنز پر رعب جماتا رہا۔ علامتی سی ٹی او نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فرائض سے غفلت برتنے پر وارڈن وقاص کو معطل بھی کیا۔ عارضی سی ٹی او کے لئے آفس میں موجود سب لوگوں نے دعا کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر قوم کا سپاہی بنے۔
سی ٹی او

مزید :

صفحہ اول -