میڈیکل سٹورز مالکان کی تیسرے روز بھی ہڑتال ‘ احتجاجی کیمپ ‘ ریلیاں
ملتان ‘ خانیوال ‘ عبدالحکیم ‘ وہاڑی‘ دو کوٹہ ‘ ٹبہ سلطان پور ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ میلسی ‘ کوٹ ادو ‘ بہاولپور ‘ حاصل پور ‘ چشتیاں ‘ منچن آباد ‘ منڈی یزمان ‘ لیاقت پور ‘ ترنڈہ محمد پناہ ‘ کروڑ لعل عیسن ‘ فتح پور ‘ شجاع آباد( وقائع نگار ‘ سٹی رپورٹر ‘ نمائندگان ) ڈرگ ایکٹ 2017 کیخلاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں میڈیکل سٹور مالکان کی تیسرے روز بھی ہڑتال ‘ احتجاجی کیمپ ‘ ریلیاں بھی نکالی گئیں‘ مطالبات کی منظوری (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان ‘ تفصیل کے مطابق ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی ‘ ملتان شہر کے تمام میڈیکل سٹورز کو مکمل طور پر بند رکھا گیا ‘ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان پر مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ہڑتال کے دوران میڈیکل سٹورز بند ہونے سے مریض اور انکے لواحقین میڈیکل سٹورز مالکان کو بدعائیں دیتے اور کوستے ہوئے نظر آئے ۔ ملتان شہر کا کوئی بھی ایسا علاقہ نہ تھا جہاں میڈیکل سٹورز بند نہ ہوں ۔ لواحقین ادویات کی خریداری کیلئے دربدر کے دھکے کھاتے رہے مگر ان کو ڈاکٹر نسخے کے مطابق ادویات نہ مل سکیں ‘ صرف نجی ہسپتالوں میں قائم فارمیسی میں ادویات مہنگے داموں فروخت کی جاتی رہیں ۔ مریض اور انکے لواحقین کا کہنا ہے کہ میڈیکل سٹورز مالکان کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈرگ ایکٹ کے تحت صوبے بھر کے 36اضلاع کی طرح ضلع خانیوال میں بھی میڈیکل سٹور مالکان نے ہڑتال کررکھی ہے جس سے مریض اور ان کے ورثاء ادوایات کے حصول کے لئے بازاروں میں دھکے کھاتے رہے شہریوں ثاقب، حیدر، کنیز فاطمہ ،فروا، عابد، حسنین ودیگر نے بتایا کہ پرائیویٹ ڈاکٹروں کے نجی کلینکوں میں قائم فارمسیاں ادویات کو فروخت کرتے وقت منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق عبدالحکیم میں کیمسٹ ایند ڈرگسٹ ایسویسی ایشن کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی گئی تمام دوکانیں بند رہیں،سانحہ لاہور کے شہداء کے لئے قرآن خوانی اور انکی مغفر ت اور درجات کی بلندی کے دعا مانگی گئی،بعد ازاں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مارکیٹ کمیٹی سے شروع ہو کر غوثیہ چوک میں جاکر اختتا م پزیر ہوئی اس ریلی سے صدر کیمٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسویسی ایشن چوہدری منظور احمد جنرل سیکرٹری محمد سعید بٹ نے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا عز م کیا ،کہ جب تک ہمارے پورے مطالبات نہیں ہوتے ہمار ا پر امن احتجاج جاری رہے گا۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق صوبہ بھر کے دیگر شہروں کی طرح وہاڑی میں بھی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے ادویات کی عدم دستیابی شہریوں کے لیے ایک سنگین مسئلہ اختیار کرچکی ہے اس صورتحال کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور میں مریضوں کی تعداد غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہے ۔ دو کوٹہ سے نامہ نگار کے مطابق ڈرگ ایکٹ 1976میں ترمیم کر کے ڈرگ ایکٹ 2017کی منظوری کے خلاف پنجاب بھر کی طرح دوکوٹہ میں تیسرے روز بھی میڈیکل سٹور مالکان نے ہڑتال جاری رکھی۔ ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈرگ ایکٹ2017میں ترمیم کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن پنجاب کی کال ٹبہ سلطان پور میں میڈیکل اسٹور مالکان نے تیسرے روز بھی اپنے میڈیکل اسٹور بند کر کے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں میڈیکل اسٹور بند ہونے کے باعث مریضوں کو ادویات حاصل کر نے کے لیے مار مار پھرتے رہے ہیں لیکن اسٹور بند ہو نے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگارکے مطابق ڈرگ ایکٹ رولز کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگست ،ہومیوپیتھک ،طب ایسوسی ایشن کی ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں تیسر ے روز بھی ہڑتال ،ہڑتال کے تیسرے روز بھی ٹھٹھہ صادق آباد پل 14،پل 132،پل پنجو نواح میں بھی میڈیکل،ہومیوپیتھک سٹورز،طبی دواخانے بند رہے،اودیات کی قلت ،عوام سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ،سرکاری ہستپالوں میں مریضوں ،عوام کا رش،،تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے ڈرگ ایکٹ رولز میں ترامیم کے خلاف کیمیسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کی کال پر ٹھٹھہ صادق آبادپل14،پل 132،پل پنجو سمیت نواحی علاقوں میں بھی کیمسٹ اینڈڈرگیسٹ ایسوسی ایشن ٹھٹھہ صادق آباد،ہومیوپیتھک ،طبی دواخانہ ایسوسی ایشن کی طرف سے تیسرے روز بھی میڈیکل سٹور،ہومیوپیتھک سٹورز،طبی دواخانے بند کرتے ہوئے ہڑتال جاری رکھی گئی۔ میلسی سے تحصیل رپورٹر ‘ سپیشل رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق تمام پنجاب کی طرح میلسی میں بھی میڈیکل سٹور مالکان تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی ۔ ادویات کی فروخت بند رہی جس سے مریض سارا دن خوار ہوتے رہے۔ملک محمد جمشید ،مرزا امانت ،چوہدری محمد اسلم ،شاہد عزیز نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطا لبات تسلیم نہ کئے تو غیر معینہ مدت ہڑتال کے ہمراہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گئے۔ کوٹ ادو سے نامہ نگار ‘ تحصیل رپورٹر کے مطابق کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی تیسرے روز بھی شٹرڈاون ہڑتا ل جا ری سابق سینٹر میا ں امجد عبا س قریشی نے اپنے عبا س پلا زہ میں مو جود میڈ یکل سٹو ر کھلوادیئے میڈ یکل سٹور کھلنے کی اطلا ع پر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے موقع پر پہنچ کر زبر دستی میڈ یکل سٹو ر بند کر انے کو شش کی جس پر میا ں امجد عبا س قریشی کے حا میو ں اور کیمسٹ ایسوسی ایشن عہدیداران میں تو تکرار ہو ئی اس موقع پر میا ں امجد عبا س قریشی کا کہنا تھا کہ میڈ یکل سٹو ر بند ہو نے سے کئی اموات ہو چکی ہے مر یض ادویا ت کیلئے خوار ہو رہے ہیں ہڑتال کچھ گھنٹوں کی ہو تی ہے تین روز سے میڈ یکل سٹور بند کر نا ظلم ہے۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابق پنجاب حکومت کے ترمیمی بل برائے ڈرگ ایکٹ کے خلاف تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال چوک فوارہ سے وکٹوریہ ہسپتال تک احتجاجی ریلی نکالی گئی وکٹوریہ ہسپتال کے سامنے سرکلر روڈ پر میڈیکل سٹور مالکان اور ملازمین کا احتجاجی دھرنا،گو شہباز گو ،گو نواز گو کی نعرے بازی ، احتجاجی مظاہرین نے سرکلر روڈ کو بلاک کر دیا ،ہسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین ادویات کے لیے پریشان حال مارے مارے پھرتے رہے ۔ حاصل پور سے نامہ نگار کے مطابق میڈیکل کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن حاصل پور کی مسلسل تیسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ۔ ادویات نہ ملنے سے مریض ذلیل و خوارتفصیل کے مطابق تحصیل حاصل پورتیسرے روز بھی تمام میڈیکل سٹورز ،ہومیوپیتھک سٹوربند رہے جس کی وجہ سے مریض آج بھی دربدر پھرتے رہے۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میڈیکل سٹورز ، ہومیو پیتھک ، طب نے تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی ۔ تما م میڈیکل سٹورز ہومیو پیتھک بند رہے جس کی وجہ سے مریض خوار ہو گئے ۔اکثر مریض ایمرجنسی والے ادویات نہ ملنے کی وجہ سے انتہائی پریشان ہیں اور مریضوں کے ورثاء ادویات کی عدم فراہمی کے باعث مارے مار ے پھر رہے ہیں۔ منچن آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن تحصیل منچن آباد کی طرف سے شہر بھر میں تمام میڈیکل سٹورز تیسرے روز بھی بند رہے ،میڈیکل سٹور مالکان نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی ریلیاں نکالیں ،اس موقع پر مریضوں کو ادویات کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ،مقامی عہدیداران محمد مشتاق شمسی صدر ،ارشد علی قریشی جنرل سیکرٹری ، شیخ امتیاز الحق شامی ،شیخ محمد آصف جاوید ، شیخ انتصار الحق شامی ،محمد اکبر بھٹی ،حاجی شیخ جاوید اقبال نے منچن آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ صحت ،ڈرگ رولز اور قوانین میں تبدیلیاں ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی ایک بہت بڑی سازش ہے جس سے مینو فیکچرز ،ڈسٹری بیوٹرز ،ہول سیلرز ،ریٹیلرز ،ہومیو ،ہربل ،یونانی ،اطبا،نیوٹراسیوٹیکل اور آلٹر نیو میڈیسن غرضیکہ تما م شعبے شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق سا نحہ ما ڈل رو ڈ لا ہو ر کے با وجو د انتہا ئی بے حسی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے یزمان کے میڈیکل سٹور مالکان نے تیسر ے رو ز بھی مکمل طور پر شٹر ڈا ؤ ن رکھا ۔ دن بھر مر یضو ں کے لو ا حقین اپنے پیا رو ں کے لئے ہا تھو ں میں ڈا کٹر ی نسخے تھا مے ادویا ت کے لئے در بدر بھٹکتے رہے ۔جب کہ پر ا ئیویٹ ہسپتا لو ں کی ڈسپنسر یو ں سے انتہا ئی مہنگے دا مو ں زند گی بچا نے وا لی ادویات کی فرو خت جا ری رہی ۔ادھر میڈیکل سٹورز کی بندش کی وجہ سے تحصیل بھر میں عطا ئیو ں کی بھی چا ندی رہی ۔ لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی ہدایت پر لیاقت پور کے تمام میڈیکل سٹور تیسرے دن بھی بند رہے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں موجود ادویات کا ذخیرہ بھی ختم ہونے لگا مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوگ ہاتھوں میں پرچیاں لیے حکومت اور میڈیکل سٹور مالکان کو کوستے نظر آئے۔ ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ترنڈہ محمدپناہ ،محسن آباد اور مضافاتی علاقوں نوروالا ،بیٹ ظاہر پیر ،طاہر والی میں مسلسل تیسرے روز بھی فارمیسز اورمیڈیکل سٹورز بند رہے ۔جبکہ مالکان نے احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔ کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈرگ ایکٹ 2017کے نفاذ پر میڈیکل سٹور مالکان کی جانب سے تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی کروڑ لعل عیسن میں میڈیکل سٹور مالکان نے پریس کلب سے لیکر تکبیر چوک تک ڈرگ ایکٹ کے نفاذ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے تحصیل صدر قمر سعید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ ایکٹ کا نفاذ کر کے حکومت سٹور مالکان کا معاشی قتل عام کرنا چاہتی ہے جو ہمیں ہرگز قبول نہیں۔ فتح پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق دیگر اضلاع کی طرح فتح پور میں بھی تیسرے روز میڈیکل سٹور ز کی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا ، تمام میڈیکل سٹور بند رہے ،جس کی وجہ سے مریض ادویات کے حصول کے لئے ذلیل و خوار ہوتے رہے، شہریوں نے بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے میڈیکل سٹوروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کا مطا لبہ کیا ہے ۔