ملتان میں شٹر ڈاؤن کی کال ناکام‘ کاروباری و تجارتی مراکز کھلے رہے

ملتان میں شٹر ڈاؤن کی کال ناکام‘ کاروباری و تجارتی مراکز کھلے رہے

  

ملتان(سٹی رپورٹر)ملتان شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کے باوجود کاروباری و تجاری مراکز بدستور کھلے رہے اور کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں۔گلشن مارکیٹ میں زبردستی دکانیں بند کرانے پر تاجروں نے پولیس کو طلب کر لیا۔غلہ منڈی،سبزی منڈی،چوک شہیداں،ٹمبر مارکیٹ،کینٹ،پرانا شجاعباد روڈ،وہاڑی روڈ،چوک شاہ عباس،حسین آگاہی،گڑ منڈی،بوہڑ گیٹ،لوہا مارکیٹ،گلگشت(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

،نیو ملتان ایم ڈی اے چوک،پل براراں،سورج میانی،پل واصل وغیرہ میں مارکیٹیں،دکانیں کھلی رہی ہیں۔آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ شفیق اوردوسرے دھڑے کے چیئرمین خواجہ سلیمان کی طرف سے گزشتہ روزملتان شہر میں مکمل شٹرڈاون کی کال بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔گزشتہ روز خواجہ شفیق نے حکومت کوللکارتے ہوئے کہاتھاکہ بدھ کو ضلع ملتان میں جبکہ بعدازاں پورے پنجاب اورپھرملک بھرکے تاجرمکمل ہڑتال کریں گے۔جوحکومت کے خاتمے کی نشانی ہوگی لیکن ملتان کے تاجروں نے گزشتہ روز اپنی کاروبار ی سرگرمیاں حسب معمول جاری رکھیں۔ملتان شہر کے بڑے کاروباری مراکز جن میں گلگشت کالونی ،بوسن روڈ ،نونمبرچونگی ،حضوری باغ روڈ ،گھنٹہ گھر،حسین آگاہی ،چوک بازار ،حرم گیٹ ،دولت گیٹ ،اندرون لوہاری گیٹ ،اندرون وبیرون دھلی گیٹ ،خونی برج ،کینٹ ایریا،پراناشجاعبادروڈ ،شاہ رکن عالم ،کمہارمنڈی ،نیوملتان ،شاہ شمس روڈ ،جنرل بس سٹینڈ ،ناگ شاہ ،مظفرآباد ،غلہ منڈی ،لوہامارکیٹ ،ٹمبرمارکیٹ ،ممتازآباد ویگرمارکیٹوں میں اکادکادکانیں بندجبکہ اکثریتی دکانیں کھلی رہیں۔صرافہ بازار میں جزوی ہڑتال دیکھنے میں آئی۔گلشن مارکیٹ میں زبردستی دکانیں بند کرانے پر تاجروں نے پولیس کو طلب کر لیا۔ا نجمن تاجران گلشن مارکیٹ (الخدمت گروپ) کے صدر چوہدری محمدالیاس،جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ ،جوائنٹ سیکرٹری یونس قریشی ،نائب صدر عارف نور،بابرگل ،چوہدری کاشف نے کہا کہ ماضی قریب میں ودہولڈنگ ٹیکس کے نام پر چلنے والی تحریک کو ہائی جیک کرنے اور تاجروں کو گمراہ کرکے بک جانے والے مکروہ کردار کے حامل افراد کی ہڑتال کی کال مکمل طورپرناکام ہوگئی،،انہوں نے کہا دہشت گردی اور ڈرگ ایکٹ کو جواز بنا کربیک وقت تاجررہنما ؤں کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کو ملتان کے غیور اور بصیرت کے حامل تاجروں نے یکسر مستردکردیاملتان کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر آفاق انصاری نے کہاکہ خواجہ شفیق اوردیگرہمراہیوں نے گھنٹہ گھرچوک پرکھڑے ہوکرکہاکہ وہ سانحہ لاہور کے شہدا ء اوران کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کے لئے ہڑتال کریں گے لیکن بعدازاں انہوں نے فارماٹریڈرز کی حمایت میں ہڑتال کااعلان کردیاممتازآباد ،ریلویروڈ ،چوک شہیداں ،چوک شہیداں ،چوک بازار ،جہاں زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی گئی،گلشن مارکیٹ اور ملحقہ سمیجہ آباد زبردستی دکانیں بند کرانے پر شدید تناؤ پیداہوگیاہے اور تاجروں نے ہڑتال کرنے سے انکار کردیاہے ،اس حوالے سے زبردستی دکانیں بند کروانے والوں کیخلاف کا رروائی 15 پر کال کرکے پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کرلیاگیا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -