سانحہ لاہور کے شہداء کیلئے ملتان سمیت مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات

سانحہ لاہور کے شہداء کیلئے ملتان سمیت مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات

  

صادق آباد، راجن پور، لیہ(سٹی رپورٹر، نمائندگان) سانحہ لاہور کے شہداء کیلئے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا اس سلسلہ میں ملتان سے سٹی رپورٹر کیمطابق متحدہ انجمن تاجران چوک کمہارانوالہ لبرٹی مارکیٹ کے زیراہتمام سانحہ لاہور کے حوالے سے تعزیتی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔جس کی صدارت المعروف خان لودھی نے کی۔دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز خواجہ شفیق کی ہدایت پر تمام عہدیداروں کو اکٹھا کیا اور سانحہ لاہور کے حوالے سے شہدا کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور پسماندگان سے اظہار یکجہتی وہمدری کا اظہار کیا۔مزید کہا کہ سانحہ لاہور کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اور واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کہا اور موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر لائحہ عمل بنانا چاہیے تاکہ ہر پاکستانی کی عزت و جان مال محفوظ رکھ سکے۔تقریب میں شاہد چودھری، رفیع احمد انصاری،رانا ارشد،حنیف بھٹی،چودھری وقاص ودیگر شریک تھے۔ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق انجمن تاجران کے سنئیر نائب صدر میاں جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری میاں احسان الحق اسد،محمد اقبال حفیظ،میاں عمران ستار،چوہدری محمود احمد،چوہدری محمد رمضان جانا،ڈاکٹر غلام مجتبیٰ معراج محمد خاں،مولنا فضل محمود حیدری،میاں مسعود احمد،صادق آباد ویلفئیر سوسائٹی کے صدر محمد افضل صدیقی،عبیدا للہ چاند،ڈاکٹر محمد اویس،اصغر سندھو،سمیت دیگر کی قیادت میں انجمن تاجران کے وفد اکٹھا ہو کر بار ایسوسی ایشن پہنچا جہاں پر صدر بار ایسوسی ایشن شبیر احمد خالطی،جنرل سیکرٹری جام فخرا لدین لارڑ ،سابق صدر بار عبدالمجید رحمانی،اعجاز حسین چوہدری،عبدالرؤف سولنگی،سابق جنرل سیکرٹری چوہدری وقاص اعظم بسرا ایڈوکیٹ،سابق صدر بار چوہدری خالد بن سعید،چوہدری اصغر علی ،چوہدری شاہد پرویز چٹھہ ایڈوکیٹس سمیت دیگر کے ہمراہ سانھہ لاہور کے شہدا کیلئے دعا کروائی گئی اور بار روم کے سامنے انجمن تاجران اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران و وکلاء نے لاہور دہشت گردی کے واقعے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ بعد ازاں انجمن تاجران کے عہدیداران اور دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے اجتماعی طور پر ایس ڈی پی او اافس جاکرایس ڈی پی او سرکل صادق آباد مہر ناصر سیال ثاقب سے لاہور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا راجن پور سے نامہ نگار کیمطابق لاہور دہشتگروں کے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب اور اس حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء پولیس افسران صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی اور اظہار خیال بھی کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر رمیز بخاری کا کہنا تھاکہ لاہور کی طر ح راجن پور کو بھی تھریٹس ہیں پولیس جس طرح اپنے فرائض خوس اسلوبی سے انجام دے رہی ہے ہم سب کو پولیس کا ہارھ بٹانا چاہیے پولیس ہر جگہ نہیں پہنچ سکتی ہم سب کو اپنی طرف سے حفاظتی اقدامات کر نے چاہیں اس موقع پر ڈی ایس پی صدر عظیم بھٹی کا کہنا تھا کہ پولیس بھی آپ میں سے ہے باہر کسی دوسرے ملک سے بھرتی نہیں ہو کر آئی کسی کا بھائی تو کسی کا بیٹا اس میں بھرتی ہے جس طرح آپ پولیس کے غم میں شریک ہیں ہم سب بھی آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں دعائیہ تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کو ارٹر رمیز بخاری ، ڈی ایس پی صدر عظیم بھٹی ، وائس چیئر مین چوہدری نعیم ثاقب قاری محمود قاسمی ، الیاس گبول ، امجد فاررق اور قاری ارشاد حقا نی سمیت تمام مکاتب فکر ، سول سوسائٹی اور علما ء کرام نے خصوصی شرکت کی دریں اثناء پیسٹی سا ئیڈ یو نین چو ک الہ آبا د کے زیر اہتما م لا ہو ر بم د ھما کے میں شہید ہو نے والو ں کیلئے دعا ئیہ تقر یب منعقد کی گئی اس موقع پر صدر پیسٹی سا ئیڈ حا جی ایم اشر ف طا رق نے کہا کہ لا ہو ر میں بم د ھما کے کی ہم پرُروز مذ مت کر تے اورحکو مت وقت سے مطا لبہ کر تے ہیں د ھما کے میں شہید ہو نے وا لے لوا حقین کی دار رسی کی جا ئے اور دہشت گر دوں کو جلد از جلد گر فتا ر کر کے سز ا دی جا ئے۔ لیہ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق مسجد پولیس لائن لیہ میں سانحہ لاہور کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کااہتمام کیاگیاجس میں منسٹرقدرتی آفات مہر اعجازاحمد اچلانہ ،ممبرصوبائی اسمبلی سردارشہاب الدین سیہڑ،سیشن جج لیہ راجاقمرالزمان،ڈپٹی کمشنر سید واجدعلی شاہ،انچارج ریسکیو1122ڈاکٹرتحسین سمیت انجمن تاجران ،وکلاء،ممبران امن کمیٹی،میڈیانمائندگان ،سول سوسائٹی اورپولیس افسران واہلکاران کثیرتعدادمیں شریک ہوئے قرآن خوانی کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک میں امن وسلامتی کیلئے دعاکرائی گئی قبل ازیں ڈی پی او لیہ نے شہداء کی عظمت کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کاعظیم رتبہ ہے شہداء کا خو ن قوم کی بقاء اور سلامتی کیلئے ایک درخشاں باب ہے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے مقدس فریضہ کی بجاآوری میں جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس پر فخرہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -