پانامہ لیکس پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنیوالے اپنا منہ دیکھتے رہ جائینگے،عبدالغفار ڈوگر

پانامہ لیکس پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنیوالے اپنا منہ دیکھتے رہ ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر ) رکن قومی اسمبلی ملک عبد الغفار ڈوگر نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت پانامہ لیکس میں انشاء اللہ فتح یاب ہو گی اور سیاسی پوائنٹ سکورننگ کرنے والے اپنا منہ ہی دیکھتے رہ جائیں گے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی رہنما چوہدری زکی آرائیں کی رہائش گاہ یوسی 72میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں کارکنوں سے (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں چیئرمین رانا ابراہیم مدنی، وائس چیئرمین رمضان سوترک، چوہدری عارف زکی، چوہدری طارق آرائیں، چیئرمین اے ڈی کھیڑا، ملک حاجی عارف سوترک، رانا واجد علی ، اطہر خان لودھی، وسیم خان لودھی، اکرم اعوان، رانا علی شیر جگی، رانا وکیل ،مونی شاہ بھی موجود تھے ملک عبد الغفار ڈوگر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے آنے والے عام انتخابات میں (ن) لیگ ایک بار پھر کامیاب ہو گی اور موجودہ مدت بھی پوری کرے گی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے جو ترقیاتی فنڈز دیئے ہیں حلقہ میں تعلیم و صحت سمیت سیوریج مسائل ودیگر ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -