حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکام ہوچکی ہے‘ نتاشہ دولتانہ

حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکام ہوچکی ہے‘ نتاشہ دولتانہ

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ نے سانحہ لاہور و پشاورپر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی صحافیوں سے کہاکہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہوا،کالعدم تنظیمیں کھلے عام کام کررہی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

ہیں،حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو گئی ہے ،موجودہ حکمرانوں کی بزدلی ،عاقبت نا اندیشی ،مفاد پرستی اور جرات کے فقدان کی وجہ سے دہشت گردی پر کوئی ٹھوس لائحہ عمل نہیں بنایا جا سکا ہے حکومت محض بیان بازی وبھڑک بازی میں مصروف ہے سانحہ کوئٹہ پر جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں جن مسائل ،کو تاہیوں اور خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی اس پر سنجیدگی سے غور کیا جاتا اور انہیں دور کرنے کی کوشش کی جاتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں بنائی گئی ،فاٹا اصلاحات کو بھی التواء میں ڈال دیا گیا ہے حکومت ابھی تک ابہام اور مصلحت اندیشی کا شکار ہے۔

نتاشہ دولتانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -