ڈیرہ غازیخان ‘ مختلف محکموں کے نابینا ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ

ڈیرہ غازیخان ‘ مختلف محکموں کے نابینا ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر ...

  

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی ) ضلع ڈیرہ غازیخان کے مختلف سرکاری محکموں میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کی بنیاد پر تقریباً 25(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

ملازمین اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں لیکن انہیں گذشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جس پر گذشتہ روز نا بینا ملازمین عبدالرزاق ، محمد صدیق ، محمد سلیم ، محمد عمر ، ارباب ، غلام مرتضیٰ ، شہباز اختر ، عبدالکریم ، فردوس کوثر ، ارم ، تسنیم اور بانو وغیرہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہیں نہ ملنے سے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ،ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور نوبت فاقوں تک جا پہنچی ہے مذکورہ ملازمین نے کہا کہ ہمیں تنخواہیں نہ دے کر سخت زیادتی اور نا انصافی کی جا رہی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم سے مطالبہ کیا کہ ہماری تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے بصورت دیگر کمشنر آفس کے سامنے شدید احتجاج کریں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -