تھانوں میں اندراج مقدمات کے اختیارات پھر فرنٹ ڈسیکس کے سپرد

تھانوں میں اندراج مقدمات کے اختیارات پھر فرنٹ ڈسیکس کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے اختیارات ایک بار پھر فرنٹ ڈیسکس کے سپردکرُدئے گئے ہیں اختیارات تفویض کیے جانے کے بعد آن لائن ایف آئی آرز کا اندراج شروع ہو گیاُآئندہ تھانوں کے رجسٹر نمبر 12492 روزنامچہ اور ایف آئی آر فرنٹ ڈیسک ہینڈل کرے گاُپولیس افسران نے تھانوں میں تعینات محرروں کو فرنٹ ڈیسک سٹاف سے تعاون کرنے کی بھی ہدایت کر(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
ز دی ہی ہی ہیں کوئی بھی شہری اپنی درخواست آئندہ فرنٹ ڈیسکس پر جمع کرائے گاجس کے بعد فرنٹ ڈیسک سٹاف تفتیش تفویض کر کے تھانیداروں سے 24 گھنٹے میں رپورٹ لیں گے ۔پولیس رول 1861 کے تحت یہ اختیارات پہلے تھانوں کے محرروں کے پاس تھے ۔تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے اختیارات کچھ عرصہ قبل بھی فرنٹ ڈیسک کو سونپے گئے تھے ۔تاہم قانونی سقم اور غیر تربیت یافتہ سٹاف کی وجہ سے یہ اختیارات واپس لے لیے گئے تھے