تاجروں کی کال پر چوک گھنٹہ گھر میں شہدائے لاہور کی غائبانہ نماز جنازہ ‘ چوک کچہری تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی

تاجروں کی کال پر چوک گھنٹہ گھر میں شہدائے لاہور کی غائبانہ نماز جنازہ ‘ چوک ...

ملتان(سٹی رپورٹر)تین روز قبل لاہور میں کیمسٹ مظاہرین کے احتجاج کے دوران ہو نے والے دھماکہ میں شہید ہونے والے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ چوک گھنٹہ گھر پر تاجر(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

برادری کی کال پر خواجہ محمد اکبر صدیقی کی اقتداء میں پڑھائی گئی جس میں تاجربرادری سمیت ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر کے دکانداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ میں تاجر رہنماؤں خواجہ محمد شفیق، خواجہ سلیمان صدیقی، ادویس بٹ، سلطان محمود ملک، عارف فصیح اللہ ودیگر قائدین نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی طور پر دعاکی گئی نماز جنازہ کے بعد مظاہرین نے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی ریلی کے موقع پر تاجر رہنماؤں خواجہ سلیمان صدیقی، خواجہ محمد شفیق نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اگر ڈرگ ایکٹ 2017واپس نہ لیا گیا تو وہ ملک بھر میں احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے حکومت پنجاب فوری طور پر اس کالے قانون کا خاتمہ کرے جبکہ چوک گھنٹہ گھر اور کچہری چوک تک جانے والے روڈ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر