جام پور ہسپتال کو ماڈل ادارہ بنائیں گے‘ شیر علی گورچانی

جام پور ہسپتال کو ماڈل ادارہ بنائیں گے‘ شیر علی گورچانی

جام پور (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں ٗ پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے ہسپتال میں وافر مقدار میں تمام ادویات کی فراہمی کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی وسیع پیمانے پر تقرریاں کردی گئی ہیں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

اور ہر ضلع میں ایک ماڈل ہسپتال بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔ وہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جام پور میں نو تعمیر شدہ ایڈ من بلاک کی افتتاحی تقریب جس میں ڈپٹی کمشنر راجن پور چوہدری محمد اشفاق ٗ چیف ایگزیکٹو آفسیر ہیلتھ ڈاکٹر فیاض کریم لغاری ٗ اسسٹنٹ کمشنر جام پور قمرالزمان قیصرانی ٗ چیئر مین بلدیہ حاجی محمد اکرم قریشی ٗ وائس چیئر مین ملک عقیل احمد آرائیں کے علاوہ مسلم لیگی رہنماؤں ٗ بلدیاتی نمائندوں اور ہسپتال کے ڈاکٹر ز نے شرکت کی ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر صابر علی خان رند کے سپاسنامہ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ جام پور ہسپتال کو ماڈل ہسپتال بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔ جام پور میں امراض دل ٗ امراض چشم کے وارڈز کے علاوہ ڈائلیسز سنٹر کے قیام کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے خصوصی منظور ی لیں گے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اشفاق نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر