گورنر رفیق رجوانہ سے رانا محمود الحسن کی قیادت میں وفد کی ملاقات
ملتان ( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملتان سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
رانا محمود الحسن کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملتان میں جاری ترقیاتی کاموں سمیت میٹر بس سروس اور دیگر مختلف اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وفد میں ایم پی اے رانا طاہر شبیر، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) ملتان رانا شاہد حسن ، چیئر مین رانا نعیم ایڈووکیٹ ، راؤ نسیم حیاست، نعیم قریشی ، زاہد چنگیزی ، خلیل الرحمان، رانا زوہیب اور رانا ندیم شامل تھے۔