حضرت بی بی پاک دامن ؒ کادربار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ‘ فرش اکھڑ گیا

حضرت بی بی پاک دامن ؒ کادربار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ‘ فرش اکھڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی کی بہو ، حضرت شیخ صدر الدین عارف کی بیوی اور حضرت شاہ رکن الدین عالم کی والدہ حضرت بی بی پاک دامن کا دربار ٹوٹ پھوٹ کا شکار فرش جگہ جگہ سے اکھڑ گیا ، میں گیٹ کی دیوار سے اینٹیں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
خود بخود نکل کر گرنے لگی ، مزار کی چھت میں لگے لکڑی کے شہتیر ٹوٹ گئے زائرین کے لئے بناوضو خانے سے ٹونٹیاں غائب، سٹریٹ لائٹ نہ ہونے سے شام ہوتے ہی ہو کا عالم سہولیات نہ ہونے سے زائرین شدید مشکلات میں مبتلا ہو گئے تفصیل کے مطابق محکمہ اوقاف سرکل نمبر 2کے زیر کنٹرول دربار حضرت بی بی پاک دامن پر سہولیات نہ ہونے سے ملک کے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے زائرین شدید مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں بتایا جاتا ہے برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی کی بہو ، حضرت شیخ صدر الدین عارف کی بیوی اور حضرت شاہ رکن الدین عالم کی والدہ حضرت بی بی پاک دامن کا وصال 695ھ میں ہوا تھا جن کو تقریباً743سال ہو گئے ہیں حضرت بی بی پاک دامن کے مزار پر ملک بھر سے ہزارو ں خواتین و حضرات منت مرادیں مانگنے کے لئے حاضر ہوتے ہیں جن میں زیادہ تعدا دخواتین کی ہو تی ہے منت پوری ہونے پر خواتین اپنے گھروں سے مچھی پکوا کر دربار کے احاطے میں موجود زائرین میں تقسیم کرتی ہیں حضرت بی بی پاک دامن کے مزار سے محکمہ اوقاف کو سالانہ لاکھو ں روپے کی آمدنی کیش بکسوں اور وقف اراضی کو ٹھیکہ پر دینے سے ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود زائرین کے لئے دربار پر کسی قسم کی سہولیا ت مہیاں نہیں ہے جس کی وجہ سے زائرین مشکلات کا شکا ر ہوتے ہیں دربار کے مین گیٹ کے ساتھ والی دیوار جو کہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھو ٹ کا شکار ہے اس دیوار سے اینٹیں خود بخود نکل کر گرنے لگی ہیں جبکہ مزار کے اوپر کی چھت پر لگی لکڑی کے شہتیر ٹوٹ گئے ہیں جو کہ کسی بھی وقت گر سکتے ہیں۔