حضرت سخی سرورؒ کے 836 ویں سالانہ عرس کی 75 روزہ تقریبات کا آغاز

حضرت سخی سرورؒ کے 836 ویں سالانہ عرس کی 75 روزہ تقریبات کا آغاز

  

سخی سرور(نامہ نگار) بر صغیر پاک وہند کے عظیم روحانی پیشواء وبزرگ حضر ت سید احمد سلطان المعروف سخی سرورؒ کے 836ویں سالانہ عرس کی 75روزہ تقریبات کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب سید طاہر رضا بخاری نے سیکر ٹری اوقاف پنجاب حسن اقبال کی طرف سے زونل ایڈ منسٹر یٹر اوقاف ڈیرہ غازی ڈویژن سید افضال حسین نقوی منیجر اوقاف کریم نواز بھٹہ ایس ایچ او تھا نہ (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

سخی سرور سید سجاد حسین شاہ بخاری چیرمین سخی سرور چیف کاہیں حاجی ملک غلام یسین خان ایس ایچ او عبدالقیوم خان ایس ایچ او تھا نہ سخی سرور باڈر ملٹری پولیس لیاقت عباس لغاری نگران دربار محمد جاوید وغیرہ کے ہمراہ مزاراقدس پر پھولوں کی چادر چڑ ھا کر اور تاج پو شی کرکے عرس کی باقاعدہ سرکاری طور پرکر دیا گیا۔پاکستان کی امن وسلامتی اور پاک فوج اور سانحہ شہدا ئے لاہور کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں،ایڈمنسٹر یٹر اوقاف ڈیرہ ڈویژن سید افضال حسین نقوی نے ڈی جی مذہبی امور اوقاف پنجاب طاہر رضا بخاری ایس ایچ او سخی سرور سید سجاد حسین بخاری چیرمین یونین کونسل حاجی ملک غلام یسین خان ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری ایس ایچ او عبد القیوم کی دستاری بندی۔اس کے بعد ڈی جی مذہبی امور نے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی کی مذ ہبی امور اوقاف پنجاب سید طاہر رضابخاری نے زونل ایڈمنسٹر یٹر اوقاف ڈیرہ سیدا فضال حسین نقوی ایس ایچ اوز سجادحسین بخاری لیاقت عباس چیرمین ملک غلام یسین کے ہمراہ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہن حضرت سخی سرور کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ان پر حقیقی معنوں عمل پیر اہو کر ہم دنیا وآخرت میں کامیابی وکامرا نی حاصل کر سکتے ہیں. دریں اثناء گذشتہ رات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اللہ رکھا انجم نے بارڈر ملٹر ی پولیس کے سربراہ کمانڈ نٹ بابر بشیر اور ڈی پی او ڈیرہ سجاد حسین گجر ڈی ایس پی صدر ملک بشیر اعوان ایس ایچ او سجاد شاہ کے ہمراہ عرس حضر سخی سرور کے حوالے سے سخی سرور اور ٹرائبل ایریا کا دورہ کرتے ہو ئے سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ لی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -