دہشتگردی طاقت سے ختم نہ ہوگی‘ حکومت مایوسیاں ختم کرے‘ ثروت قادری
ملتان(سٹی رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ ناانصافی اور جانبداری اور کرپشن کی دیواروں پر کھڑی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا ،حکومتی بلند بانگ ترقیاتی کاموں کے باوجود کروڑوں مظلوم عوام غربت کی سطح سے نیچے کی زندگی بسر کررہے ہیں ،عدم انصاف ، کرپشن مہنگائی وبے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیاہے دہشتگردی کوصرف طاقت (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
سے ختم نہیں کیا جاسکتاحکومت مایوسیوں کا خاتمہ کرئے ،دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنا ہے تو حکومت غریبوں کو ان کے سیاسی ومعاشی حقوق فراہم کرئے ،غریب عوام کو جب بنیادی حقوق فراہم نہیں ہونگے تو دہشتگرد غربت کا فائدہ اٹھا تے رہینگے ،ضرب عضب آپریشن نے دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے بچے کھچے اور چھپے ہوئے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا ،دہشتگرد اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف آپریشن کئے جائیں۔