کیپٹل ویلیوٹیکس میں غبن کی کوشش ناکام،جعلی رسیدیں پکڑی گئیں

کیپٹل ویلیوٹیکس میں غبن کی کوشش ناکام،جعلی رسیدیں پکڑی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)سب رجسٹرار ملتان سٹی طلحہ سعید نے کیپٹل ویلوٹیکس میں غبن کی کوشش ناکام بنادی ہے ہزاروں روپے مالیت کی2جعلی رسیدیں پکڑلیں اور وثیقہ نویس اے ڈی شکیل کے خلاف تھانہ چہلیک میں اندراج مقدمہ کا مراسلہ بھجوادیا جبکہ وثیقہ نویس کو برانچ میں آنے سے روک دیا بتایا گیا وثیقہ نویس اے ڈی شکیل کی جانب(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
سے اراضی رجسٹریشن کے متعلق دستاویزات سب رجسٹرار ملتان سٹی کے آفس میں جمع کرائیں گئیں۔جب ان دستاویزات کی سکرونٹی کی گئی تو 24ہزار اور18 ہزار روپے مالیت کے جعلی سیوی ٹی چالان برآمد ہوئے جس پر رجسٹری برانچ ملتان سٹی کے عملہ نے سب رجسٹرار کو رپورٹ پیش کردی۔معلوم ہوا ہے اس موقع پر انجمن وثیقہ نویسان کے صدر نعیم خان ودیگر عہدے داران کے ہمراہ طلحہ سعید کے آفس پہنچ گئے اور ان سے معاملہ رفع دفع کرنے کی اپیل کی جس پر سب رجسٹرار ملتان سٹی طلحہ سعید نے انکار کردیا اور وثیقہ نویس اے ڈی شکیل کے خلاف فراڈ اور جعل سازی کے دفعات کے تحت تھانہ چہلیک کو اندراج مقدمہ کا مراسلہ جانب کردیا معلوم ہوا ہے اے ڈی شکیل کمپیوٹرائزڈ اشٹام کے اجراء سے قبل جعلی اسٹامپ پیپرز کے دھندے میں ملوث رہے ہیں سب رجسٹرار ملتان کینٹ آغا ظہیر عباس شیرازی نے جعلی اسٹامپ پیپرز پکڑ وثیقہ نویس اے ڈی شکیل کے خلاف کارروائی کی۔اے ڈی شکیل کے خلاف انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ میں بھی فراڈ اور دھوکہ دہی کا کیس چلتا رہا۔اب بھی کیس ہر دفعہ مذکورہ وثیقہ نویس کلین چٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔سب رجسٹرار ملتان سٹی کی جانب سے 3روز قبل تھانہ چہلیک کو اندراج مقدمہ نہیں ہوسکا معلوم ہوا ہے ملزم تھانہ چہلیک میں بھی لین دین کی آڑ میں کیس ختم کرانے کے چکرمیں ہے مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے میرے منشی وسیم فراد کیا ہے۔