خانیوال‘ لیزرلیولر سبسڈی میں 50 فیصد کٹوتی پر کاشتکاروں کا ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

خانیوال‘ لیزرلیولر سبسڈی میں 50 فیصد کٹوتی پر کاشتکاروں کا ڈی سی آفس کے سامنے ...

خانیوال (نمائندہ پاکستان) لیزر لیولر پر سبسڈی میں 50فیصد کٹوتی پر کاشتکاروں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت خانیوال نے حکو مت (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

پنجا ب کی طر ف سے لیز رلیو لر کی دی جا نیوا لی سبسڈی 2لا کھ پچیس ہزار روپے کم کر دی کسا ن اتحا د کا وزیرِ اعلیٰ پنجا ب سے نو ٹس لینے کا مطالبہ حکو مت پنجا ب نے 30ستمبر2016کو پنجا ب بھر کے کسا نو ں کو لیزرلیو لر کی خریدا ری کیلئے 4لاکھ پچا س ہزار روپے سبسڈی دینے کا اعلا ن کیا تھا ضلع خانیوال میں 500درخواستو ں میں قر عہ اندا زی کے ذریعے 82غریب کسا نو ں کو شا ر ٹ لسٹ کیا گیا 14فر ور ی 2017کو کا میا ب کسا نو ں کو 2لا کھ25ہزار رو پے کے حسا ب سے لیٹرز تقسیم کئے گئے جبکہ وزیراعلیٰ نے 4لاکھ پچا س ہزار رو پے کا اعلا ن کیا تھا محکمہ زراعت خانیوال نے انصا ف کے تقا ضے پور ے نہیں کئے گزشتہ روز درجنوں کاشتکاروں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر ڈائریکٹر فنانس افتخار احمد نے مزاکرات کئے اور یقین دلایا کہ ان کے جذبات حکومت تک پہنچائے جائیں گے اور یہ بھی طے پایا کہ جمعہ المبارک کو اس مسلئے پر ڈپٹی کمشنر سے بات چیت ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر