بلدیاتی سربراہوں کیلئے گاڑیوں کی خریداری ‘ 24کروڑ کے فنڈز کم پڑ گئے

بلدیاتی سربراہوں کیلئے گاڑیوں کی خریداری ‘ 24کروڑ کے فنڈز کم پڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار ) پنجاب حکومت کی طرف سے ملتان سمیت صوبہ بھر کے میئرز اور چیئرمین ضلع کونسلوں کیلئے لگژری گاڑیوں کی خریداری کیلئے جاری کیے جانیوالے 24 کروڑ (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
روپے کے فنڈز کم پڑ گئے اور اب 47 ٹویوٹا فارچونر گاڑیوں کاریٹ بڑھنے پر 80 لاکھ 60ہزار 500 روپے کے مزید فنڈز پنجاب حکومت کو جاری کرنے ہونگے ۔فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گزشتہ ہفتے صوبہ بھر کے تمام میئرز اور چیئرمین ضلع کونسلوں کو گاڑیوں کی خریداری کیلئے 51 لاکھ 9ہزار فی گاڑی کے حساب سے 24 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے تھے اور ٹویوٹا فارچونر ماڈل کی مخصوص گاڑی خریدنے کی پالیسی جاری کی تھی مگر اب معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کی طرف سے مذکورہ گاڑی کا ریٹ بڑھا کر 52 لاکھ 80 ہزار 500 روپے کر دیا گیا تھا اور ہر گاڑی کیلئے 1 لاکھ 71 ہزار 500 روپے کے فنڈز کم پڑ گئے ہیں ۔