بلدیاتی اداروں میں خالی نشستوں کی تفصیلات طلب

بلدیاتی اداروں میں خالی نشستوں کی تفصیلات طلب

  

ملتان (خبر نگار ) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر سے بلدیاتی اداروں میں خالی نشستوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ‘ محکمہ لوکل گورنمنٹ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سیکشن آفیسر ریگولیشن شبیر احمد مغل کی طرف سے ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 کے تحت بلدیاتی اداروں میں براہ راست منتخب ہونیوالے نمائندوں اور مخصوص نشستوں کی جتنی بھی سیٹیں خالی ہیں ان کی مکمل تفصیلی رپورٹ جلد از جلد بھجوائی جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -