بلدیاتی اداروں کو6 ماہ کا بجٹ تیار کرنے کی ہدایت

بلدیاتی اداروں کو6 ماہ کا بجٹ تیار کرنے کی ہدایت

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کی میٹروپولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز ، میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز کے سربراہان کو جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان اپنے متعلقہ اداروں کا 2 جنوری تا 30 جون تک کا بجٹ تیار کریں اور اسے اپنے متعلقہ ایوانوں سے منظور کرائیں، دو جنوری کے بعد سے ہونے والے اخراجات بھی(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

بجٹ کا حصہ بنائے جائیں جن کی منظوری بھی ایوان سے لی جائے، منظوری کے بغیر کسی بھی قسم کے اخراجات کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔ بلدیاتی اداروں کے ریگولرآڈٹ کے علاوہ خود مختار اتھارٹی سے بھی آڈٹ کرایا جائے گا جس کے لئے آڈٹ اتھارٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔

بجٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر