بلدیاتی سربراہوں کو گاڑیاں دینا بے سود‘ اصل مسائل حل کیے جائیں‘ اپوزیشن

بلدیاتی سربراہوں کو گاڑیاں دینا بے سود‘ اصل مسائل حل کیے جائیں‘ اپوزیشن

  

ملتان(سٹی رپورٹر) اپوزیشن لیڈر میونسپل کارپوریشن ملتان و چیئرمین یونین کونسل نمبر 32 ملک محمد عدنان ڈوگر ، چیئرمین یونین کونسل نمبر 39 منور علی قریشی ،چیئرمین یونین کونسل نمبر 35 سلیم اللہ خان ، چیئرمین یونین کونسل نمبر 41 شیخ طاہر ، چیئرمین یونین کونسل نمبر 4 ضرار خان ، چیئرمین (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

یونین کونسل نمبر 3 ملک عاصم کالرو ، چیئرمین یونین کونسل اعجاز عرف ججی ڈوگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے 51 لاکھ 9 ہزار کے چیک میئرز و چیئرمین ضلع کونسل کیلئے لگژری گاڑیوں کی خریداری کیلئے جو رقوم دی ہیں وہ بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں گاڑیوں پر گھومنے کیلئے دیدئیے گئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کونسا ایسا میئر ہے اور چیئرمین ضلع کونسل ہے جس کے پاس اپنی سواریاں نہیں کیا یہ پہلے پیدل پھرتے تھے اور اب عوام کے پیسوں سے انہیں لگژری گاڑیاں فراہم کرنے کیلئے مراعات دی جارہی ہیں جبکہ یونین کونسل سطح پر بنیادی عوامی مسائل جوں کے جوں ہیں اس میں صفائی کی ناقص صورتحال ، یونین کونسلوں میں ہارے ہوئے (ن) لیگیوں کو عملہ صفائی سپرد کئے جانا بھی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برتھ سرٹیفکیٹ کا معاملہ ہو یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اس حوالے سے تمام یونین کونسلوں میں کام رکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شہری در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔ ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یونین کونسلوں کو زیادہ سے زیادہ فنڈز جاری کریں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کو فروغ دیا جائے میونسپل کارپوریشن ملتان و ضلع کونسل ملتان کے سربراہوں نے چیئرمینوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل نہ کروائے تو پھر احتجاج اور دمادم مست قلندر ہمارا ہوگا شہریوں کو اور ووٹرز کو ہم مختلف یونین کونسلوں کے مشہور چوکوں پر دھرنے لگائے جائیں گے اور امن و امان کی تمام تر ذمہ داری حکومت پنجاب اور متعلقہ اداروں پر ہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -