ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی بھرتی کیلئے پیرا میٹر تیار‘ امیدوار فیلڈ ٹیسٹ کیلئے طلب

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی بھرتی کیلئے پیرا میٹر تیار‘ امیدوار فیلڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی بھرتی کیلئے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سخت شرائط کا پیرا میٹر تیار کر لیا ہے اور حتمی مرحلے میں کامیاب امیدواروں کا فیلڈ ٹیسٹ لینے کیلئے انہیں طلب کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایم ڈی کی بھرتی کیلئے سابقہ تمام تجربات ناکام ہونے کے بعد اب پھونک پھونک کر قدم رکھنا شروع کر دیا ہے ‘ امیدواروں کی سکروٹنی ‘ انٹرویو کے مراحل کے بعد اب حتمی مرحلے کے مطابق فیلڈ ٹیسٹ کیلئے امیدواروں کو ملتان طلب کر لیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے گزشتہ روز ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دو سابق ایم ڈی خالد حسینی ‘ ڈاکٹر عالمگیر اور سابق ڈی او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میر محمد یار سمیت دیگر امیدواروں کو ملتان طلب کیا گیا اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انہیں لینڈ فل سائٹ سمیت شہر بھر کا دورہ کروا کر ان سے تجاویز بھی لیں ۔ بتایا گیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز مقامی شخص کو ایم ڈی تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔
ایم ڈی