زکریا یونیورسٹی میں من پسند افراد سے بجلی بلوں کی وصولی بند

زکریا یونیورسٹی میں من پسند افراد سے بجلی بلوں کی وصولی بند

ملتان (سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں من پسند افراد سے بجلی کے بلوں کی وصولی بند کردی گئی،بتایا گیا ہے کہ شہر بھرمیں بجلی کے بلوں کی ریکوری کیلئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے مگر یونیورسٹی میں من پسند افراد سے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی گئی ہے، ایک کنٹین کے ذمے سابق ماہ کا اڑھائی لاکھ کا بل واجب الادا ہے جبکہ موجودہ ماہ کا بل بھی 20ہزار ہے مگر اس سے وصولی نہیں کی گئی ہے جبکہ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

چھوٹی کنٹین مالکان سے دو دن کے ٹارگٹ پر بل وصول کیا جارہا ہے ‘اس سلسلے میں چھوٹی کنٹین مالکان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایس میں واقع کینٹین کا مالک انتظامیہ کے ایک افسر کا رشتہ دار ہے جس سے کئی ماہ سے بل وصول نہیں کیا جارہے ، اسی طرح اور بھی افراد ہیں جو معمولی رقم دیکر بجلی بھی چوری کررہے ہیں ،مگر انتظامیہ کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے ، اس بارے میں یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملہ اعلیٰ انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے گا ‘پی ڈی ونگ کے کسی افسر کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائیگا۔

یونیورسٹی / بل

مزید : ملتان صفحہ آخر