25 فیصد سے کم نتائج پر سکول ہیڈز کیخلاف کارروائی‘ شکنجہ تیار

25 فیصد سے کم نتائج پر سکول ہیڈز کیخلاف کارروائی‘ شکنجہ تیار

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے’’ پیک‘‘ کے جاری پنجم اورآٹھویں جماعت کے امتحان میں خراب نتائج دینے والے سکولز سربراہان کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا ہے اور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 25فیصد سے کم نتائج پر سکول ہیڈ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کارروائی ہوگی۔10فیصد سے کم نتائج پر اضلاع سے باہر تبادلے ہوں گے۔پیک حکام کی جانب سے پیپروں کی مارکنگ شروع کردی گئی ہے۔نتائج کااعلان31مارچ2017ء کو ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -