156 پرائمری مدارس کو مڈل‘ 166مڈل کو سیکنڈری کا درجہ

156 پرائمری مدارس کو مڈل‘ 166مڈل کو سیکنڈری کا درجہ

کوٹ سلطان (نامہ نگار)پنجاب بھر کے 156پرائمری کو مڈل جبکہ 166ایلیمنٹری سکولز کو سیکنڈری کا درجہ ، ڈبل شفٹنگ کی منظوری ،محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق پنجاب بھر کے 156پرائمری مدارس کو مڈل جبکہ 166ایلیمنٹری مدارس کو سیکنڈری سکولز کا درجہ دیدیا (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

گیا ہے۔گنجائش سے زیادہ طلبہ والے705مڈل اور سیکنڈری مدارس میں پروگرام مانیٹرنگ امپلی منٹیشن یونٹ(PMIU)کی سفارش پرڈبل شفٹنگ کی بھی منظوری دے دی ہے تاکہ ان مدارس میں طلبہ کے ہجوم کو کم کیا جاسکے۔ ان مدارس میں نئے تعلیمی سال یعنی یکم اپریل سے کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا ڈبل شفٹنگ والے مدارس میں صبح و شام دونوں اوقات میں تدریس کا انتظام ہو گا جس کا تعین موسم اور ماحول کے مطابق متعلقہ چیف ایگزیکٹو ٓافیسر تعلیم یقینی بنائے گا۔ تدریسی اوقا ت کار کا کم از کم دورانیہ ساڑھے چار گھنٹے ہو گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر