چیف سکیورٹی آفیسرزکریا یونیورسٹی کو ملازمت سے برطرف کرنیکا حکم معطل ‘ وائس چانسلر ‘ رجسٹرار سے یکم مارچ کو جواب طلب

چیف سکیورٹی آفیسرزکریا یونیورسٹی کو ملازمت سے برطرف کرنیکا حکم معطل ‘ وائس ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے چیف سیکورٹی آفیسرزکریایونیورسٹی کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے وائس چانسلر اوررجسٹرار سے یکم مارچ کو (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

جواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں چیف سیکو رٹی آفیسرزکریایونیورسٹی ملتان کرنل(ر)محمد ابراہیم خان نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ سال 2013 ء سے یونیورسٹی میں بطورچیف سیکورٹی آفیسر کنٹر یکٹ پرفرائض سرانجام دے رہاہے نیز سینڈیکیٹ نے 25 ستمبر 2016 ء کو یونیورسٹی کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیالیکن درخواست گذارسے امتیازی سلوک کرتے ہوئے مستقل نہیں کیا گیا اوراب بلاجواز طورپر کوئی نوٹس دئیے بناء ملازمت سے برطرف کردیاگیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر