تحریک پاکستان کے کارکن خان پور کے رہائشی بابا عبدالعزیز 122 سال کے ہوگئے‘ بیسیوں پوتے پوتیاں، نواسے ، نواسیاں، پاکستان کی مخالفت پر ہندو ریلوے سٹیشن ماسٹر کو قتل کیا

تحریک پاکستان کے کارکن خان پور کے رہائشی بابا عبدالعزیز 122 سال کے ہوگئے‘ ...

  

جیٹھہ بھٹہ ( نامہ نگار ) خان پور کے بابا عبدالعزیز کی عمر 122سال ہو گئی ہے انگریز کے زمانے میں ریلوے کے ملازم ہوئے تحریک پاکستان میں حصہ لیا پاکستان کی مخالفت کرنے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

پر ہندو ریلوے اسٹیشن ماسٹر کو قتل کر دیا انگریز کی جیل کاٹی ملازمت سے برطرف ہوئے لیکن تحریک پاکستان میں حصہ لیا بابا عبدالعزیز کے بال دوبارہ آ گئے ہیں دانت دوبارہ نکل آئے ہیں ان کے بیسوں پوتے پوتیاں ،نواسے نواسیاں ہیں ان کا ایک بیٹا ستر سال کا ہو کر فوت ہو چکا ہے ان کے تمام یٹے اور بیٹیاں بوڑھے ہو چکے ہیں تاہم بابا عبدالعزیز ابھی تک لکڑی کے سہارے چلتے ہیں اور روٹی بھی چبا کر کھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میری طویل عمری کا راز یہ ہے کہ ہمیشہ سادہ غذا کھائی ہے گوشت بہت کم کھایا ہے سبزی دال اور دودھ کا استعمال زیادہ کیا ہے زندگی کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ میں حج کر کے آؤں انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ مجھے حج کی سعادت حاصل کروا دیں تاکہ میری زنگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو سکے ۔بابا عبدالعزیز جٹکی بستی خان پور کے رہائش پذیر ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -