کارڈیالوجی ملتان میں ستمبر سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا آغاز ہوگا

کارڈیالوجی ملتان میں ستمبر سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا آغاز ہوگا

ملتان ( وقائع نگار ) قائم مقام کمشنر نادر چٹھہ ‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور ایم ایس ڈاکٹر ظفر علوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے ‘ اور ہر سال 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد مریض کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے علاج کیلئے آتے ہیں ‘ 6 ماہ بعد اس انسٹی ٹیوٹ میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ شروع (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کرنے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں 205 بیڈز کا اضافہ ہو جائیگا ‘ یہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد اور کراچی کے درمیان واقع ہے اور اندرون سندھ ‘ بلوچستان اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو امراض دل کے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ‘ یہاں روزانہ 1700 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں ‘ اور روزانہ ساڑھے تین سو سے 400 تک نئے مریض رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور 8سے 9 سرجری کے آپریشن ہو رہے ہیں ’ روزانہ 150 تک مریض ایمرجنسی وارڈ میں آتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر