صادق آباد ‘ ہندو اقلیت سے تعلق رکھنے والے شخص کی پر اسرار ہلاکت
صادق آباد(نمائندہ پاکستان ) کریم ٹاؤن کے رہائشی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے شخص مہاراج ٹھاکر داس کے پرسرار طور پر جان بحق ہونے پر ورثاء نے اسے قتل قرار دیا اور اپنی برادری کے درجنوں افراد کے ہمراہ متوفی کی نعش کے ہمراہ تھانہ سٹی میں جاکر احتجاج کیا اس موقع پر متوفی کے بھائی مہاراج کھیم داس نے کہاکہ میرے بھائی کو سگرام داس ،سابق کونسلر ڈانو جی اور اسکے دیگر ساتھیوں نے مارا (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
ہے انھوں نے کہاکہ مزکورہ بالا ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اس موقع پر ایس ایچ او سٹی نے کہاکہ متوفی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے جو بھی رزلٹ آئے گا قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا انھوں نے پولیس کی نفری کے ہمراہ مزکورہ شخص کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد پہنچادیا ،جہاں پر متوفی کے پوسٹ مارٹم کے بعد رپورٹ آج آئے گی ۔