راجن پور کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے فنڈز جلد ملیں گے‘ جعفر لغاری

راجن پور کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے فنڈز جلد ملیں گے‘ جعفر لغاری

  

جام پور (نامہ نگار ) ممبرقومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری کی ڈپٹی کمشنر راجن پور سے ملاقات عوام کے مسائل سے اگاہ کیاحکومت ثمرات عوام تک براہ راست پہنچے چائیں ضلع راجن پور میں میرٹ کا فروغ اور انصاف کا بول بالا دیکھنا چاہتا ہوں ۔ کسی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کروں گا۔ تعمیر نو کے محکموں کے افسران تعمیراتی منصوبوں میں کوالٹی پر کڑی نظر رکھیںَ ۔یہ بات ممبر قومی اسمبلی سردار (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

محمد جعفر خان لغاری نے ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد خان گجر سے ان کے دفتر میں ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی سردار اسامہ فیاض خان لغاری ۔ سابق تحصیل نائب ناؓظم قاضی محمد سیف اللہ خان قاسم خان لنگرانہ۔ حسین تبسم۔ پی اے راجن پور عمران منیر خان۔ حسین فریدی کچھیلہ۔ ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے ڈی سی سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور کی پسماندگی دور کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ راجن پور اور جام پور کو رود کوہی کے سیلاب کی تبائی سے بچانے کے لیے مرنج ڈیم انتہائی ضروری ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -