جہانیاں ‘ ٹھٹھہ ‘ قصبہ گجرات میں سرچ آپریشن ‘ گھر گھر تلاشی ‘ درجنوں گرفتار

جہانیاں ‘ ٹھٹھہ ‘ قصبہ گجرات میں سرچ آپریشن ‘ گھر گھر تلاشی ‘ درجنوں گرفتار

  

خانیوال ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ کوٹ ادو ( نمائندگان ) پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جہانیاں ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ قصبہ گجرات اور پارکو کے نواح میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ‘ ناجائز اسلحہ اور 120 لٹر شراب برآمد ‘ اس سلسلے میں خانیوال ‘ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے علاقے میں سرچ (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

آپریشن کیا گیا سرچ آپریشن کی سربراہی SHOٹھٹھہ صادق آباد مرزا حسنین عباس نے کی اور آپریشن کے دوران تھانہ جہانیاں پولیس ،سی سیٹیڈی خانیوال ،سپیشل برانچ اور ریزرو پولیس کے بیسیوں جوانوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا سرچ آپریشن چک نمبر 141/10R،چک نمبر 139دس آر ،چک نمبر 140دس آر میں کیا اس آپریشن میں 37گھرانوں کی تلاشی لی اور 63افراد کی جدید مشین کے ذریعے شناخت کی گئی سرچ آپریشن کے دوران چک نمبر 139دس آر میں چالو شراب کی بھٹی کو سامان سمیت پکڑ لیا گیا اور 120لیٹر تیار شراب پکڑ لی گئی جسے پیک کیا جا رہا تھا پولیس نے چالو بھٹی کے مالک نیامت ولد محمد صدیق راجپوت کو گرفتار کر لیا اور ایک اشتہاری ابرا ر احمد ولد سرور قوم باگڑی کو بھی اسی چک میں کپڑ لیا گیا جو مقدمہ نمبر 154/15کا اشتہاری تھا ۔گھر گھر تلاشی کے دوران پولیس نے ایک مشکوک شخص عثمان ولد قیصر راجپوت کی تلاشی کی تو اس کے قبضے سے 30بور جدید پسٹل اور 16عدد گولیاں بر آمد کر لی گئی اس آپریشن کے دوران کئی افراد پولیس کی گاڑیاں دیکھ کر بھاگ گئے تھے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر ‘ نامہ نگار کے مطابق حالیہ دہشت گردی کی لہر اور وزارت داخلہ کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع مظفرگڑھ میں بھی مشتبہ افراد کے خلاف سرکل کوٹ ادو میں گزشتہ 2روز سے سرچ اپریشن جاری ہے،گزشتہ روز بھی ایس ایچ او محمود کوٹ چوہدری جاوید کی قیادت میں حساس ادروں،سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری نے مشترکہ طور پر قصبہ گجرات اور پارکو کے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ اپریشن کیا اور ان علاقوں کو گھیرے میں لیکر دوکانوں اورگھروں کی تلاشی لی اور 160 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، بعد ازاں150افراد کوبائیو میٹرک سے شناخت کے بعدرہا کر دیا گیا،جبکہ10مشتبہ افراد ڈیرہ اسماعیل خان کے نعمت اللہ پٹھان،کوئٹہ کینٹ کے لیاقت علی بنگل زئی اور عبدالرحیم بنگل زئی،لکی مروت کے شاہدالرحمٰن ظفر خیل،دیر کوہستان کے راحت اسلام کوہستانی،ڈیرہ اسماعیل خان کے عامر سہیل مروت،الیاس سارا خیل،رفیق بلوچ،لکی مروت کے اکرام اللہ مروت،قصبہ گجرات کے ذولفقار علی شیخ کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ ان مشتبہ افراد میں سے،قصبہ گجرات کے ذولفقار علی شیخ سے سوا کلو چرس اور لکی مروت کے الیاس پٹھان سے آدھ پاؤ چرس بھی برآمد کرلی،پولیس محمود کوٹ نے ان مشتبہ افراد کو مکان کرایہ پر دینے والے مکان مالکوں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -