ناکارہ گاڑیوں اور مشینری کی فروخت کیلئے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر نیلام کمیٹی تشکیل

ناکارہ گاڑیوں اور مشینری کی فروخت کیلئے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر نیلام کمیٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سرپلس اور ناکارہ گاڑیوں ‘ مشینری سمیت دیگر اشیاء کی فروخت کیلئے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر نیلام کمیٹی تشکیل دیدی ہے جبکہ فنانس(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آکشن کمیٹی کے سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ‘ فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سٹور میں موجود سرپلس ‘ ناکارہ مشینری اور گاڑیوں کی ڈسپوزل کیلئے قائم کی گئی نیلام کمیٹی میں متعلقہ ادارے کا کیٹگری I کا آفیسر چیئرمین ہوگا جبکہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کم از کم 18گریڈ کا آفیسر اور فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی نمائندگی بھی گریڈ 18 کا آفیسر بطور مہر کریگا ۔