حکومت پنجاب کا افسران تعلیم کا ایجوکیشن مینجمنٹ کیڈر بنانیکا فیصلہ

حکومت پنجاب کا افسران تعلیم کا ایجوکیشن مینجمنٹ کیڈر بنانیکا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر )حکومت پنجاب نے افسران تعلیم کا ایجوکیشن منیجمنٹ کیڈر بنانے کا فیصلہ کرلیا ‘ افسران تعلیم کو استاد یا سکول سربراہ تعینات نہیں کیا جا سکے گا ‘ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اس وقت ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز ‘چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے عہدے پر مختلف افسران خدمات سر انجام دے رہے ہیں ‘حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

ہے کہ ان انتظامی عہدوں پر کام کرنے والے افسران کو سکولز میں بطور پرنسپل ‘ سینئر ہیڈ ماسٹر‘ ہیڈ ماسٹر اور استاد تعینات نہیں کیاجائے گا بلکہ مذکورہ افسران صرف انتظامی خدمات سرانجام دیں گے ‘ واضح رہے کہ اس سے قبل گریڈ 18سے20تک کے افسران کو انتظامی عہدے ‘ سکول سربراہ اور استاد کی ذمہ داریاں دی جاتی تھیں ‘حتیٰ کہ گریڈ 18سے 19تک کے استاد بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ‘ پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ محمد رمضان انجم اس سے پہلے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ای ڈی او لٹریسی کے عہدے پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ‘ گورنمنٹ ہائی سکول بدھلہ سنت کے سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ مہر سعید احمد لنگڑیال بھی بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ای ڈی او لٹریسی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر