مخدوم رشید کے علاقے میں ہوئے پراسرار قتل کی گتھی سلجھ گئی

مخدوم رشید کے علاقے میں ہوئے پراسرار قتل کی گتھی سلجھ گئی

ملتان (کرائم رپورٹر)دو روز قبل مخدوم رشید کے علاقہ میں خاتون اور مرد کے پرسرار قتل کی گتھی سلجھ گئی۔قاتل خاتون کا شوہر نکلا۔واضح رہے کہ دو روز قبل مخدوم رشید کے علاقے صیام سٹی کے رہائشی واصف نے 15پر پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اسی کا ہمسایہ نعمان اسی کے گھر میں داخل ہوا ملزم نے فائرنگ کر کے اسی کی بیوی نورین کو قتل کردیا اور پھر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی ۔گزشتہ روز دوران تفتیش (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

اور پولیس موبائل ڈیٹا نکلوایا جس میں مقتولہ اور مقتول کے روابط کا انکشاف ہوا۔پولیس نے واصف سے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔اس نے بتایا کہ اس کی بیوی کے نعمان سے تعلقات تھے ،جس بنا پر اسے غیرت کے نام پر قتل کیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر