میرٹ لسٹ کے اجراء کے بعد ملازمت نہ دیئے جانے پر متاثرین کا ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا‘ نعرے بازی

میرٹ لسٹ کے اجراء کے بعد ملازمت نہ دیئے جانے پر متاثرین کا ہیڈ کوارٹر کے باہر ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے میرٹ لسٹ کے اجراء کے بعد ملازمتوں کی فراہمی کے تقرر نامے جاری نہ ہونے پر متاثرین نے میپکو ہیڈ کوارٹر کے باہر(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

احتجاجی مظاہرہ کیا اور چار گھنٹے تک دھرنا دیا۔ متاثرہ نوجوانوں نے حکومت اور میپکو انتظامیہ کیخلا ف نعرے بازی کی۔ میپکو ریجن کے9 سرکل سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی۔میپکو انتظامیہ نے خانیوال روڈپر میپکو ہیڈ کوارٹر سمیت تمام دفاتر کے گیٹ بند کردئیے اور اندرونی راستے بھی بند کرکے خار دار تار لگا دئیے۔

میپکو

مزید : ملتان صفحہ آخر