مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان رانامحمد عارف نے مقدمہ میں بطورگواہ پیش نہ ہونے پر6 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افرادکے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
ہوئے28 فروری کو گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے تھانہ بی زیڈ میں درج اغواء کے مقدمہ سرکاربنام محمد محسن میں سب انسپکٹروں محمدایوب اور سرفرازحسین ،ہیڈکانسٹیبلوں مریدعباس اورمحمد ریاض ،کانسٹیبلوں محمد اکرم اورحق نواز ،پرائیویٹ افراد محمد اسلم ،عطاء محمد،محمد صد یق،اعجاز اورمریم بی بی کو پیش کرنے کا حکم دیاہے۔