ہائیکورٹ بار ملتان کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ‘ 5 نشستوں پر 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا

ہائیکورٹ بار ملتان کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ‘ 5 نشستوں ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے تحت 5 نشستوں پر 12 امیدواروں(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

کے درمیان مقابلہ ہوگااس ضمن میں الیکشن بورڈ ہائیکورٹ بار ملتان کی جانب سے گزشتہ سہ پہر جاری کی گئی فہرست کے مطابق صدارت کے عہدے پر ایم شیر زمان قریشی اورسید محمد جعفر طیار بخاری،نائب صدر کے لئے طاہر علی قریشی اورفیروزہ فیض خان، جنرل سیکر ٹری کے عہدے پر عبدالسلام علوی،چوہدری محمد اشرف سندھو،شیخ تنویراحمد اور صاحبزادہ محمد ندیم فرید ،فنانس سیکر ٹری کے عہدے پرمہر ارشاد احمد ارائیں اورمیاں محمود احمد انصاری،لائبریری سیکر ٹری کے لئے عاصمہ جبیں خان اورشہلا شاہین کے درمیان مقابلہ ہوگا۔دریں اثناء الیکشن بورڈ کی جانب سے ایگزیکٹیوممبران کی 7 نشستوں پر امیدواروں محمد اسلم راؤ، میاں طاہر اقبال، ملک محمد ظفر اقبال،فیض اللہ خان چنڑ،محمد رمضان بھٹی، رفیق احمد بھٹی اورملک صبغت الحسنین سپراکو بلا مقابلہ کامیاب قراردیاگیاہے۔

حتمی فہرست

مزید : ملتان صفحہ آخر