آر پی او ملتان کی ضلعی پولیس سربراہان کو انسداد جرائم کی حکمت عملی ایک ہفتہ کے اندر مرتب کرکے بھجوانے کی ہدایت

آر پی او ملتان کی ضلعی پولیس سربراہان کو انسداد جرائم کی حکمت عملی ایک ہفتہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ملتان ریجن کے ضلعی پولیس سربراہان کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کہ وہ (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
ایک ہفتہ کے اندر انسداد جرائم کی حکمت عملی مرتب کر کے بھجوائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔ ہمیں ان دیکھے دشمن کا سامنا ہے۔ دشمن کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کا بیڑا اٹھایا ہے۔ پنجاب پولیس خصوصاً ملتان پولیس کے حوصلے بلند ہیں۔ ماضی میں بھی بہت سے دہشتگرد اور ڈاکو پکڑے گئے اور اپنے انجام کو پہنچے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب فیصلہ کن مرحلہ آگیا ہے2017ء میں دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچیں گے اور دہشت گردی کا ملک سے صفایا ہوگا۔