مریض جاں بلب ‘ ایم ایس کتے کاٹے کی ویکسین دینے کیلئے ای ڈی او کا محتاج

مریض جاں بلب ‘ ایم ایس کتے کاٹے کی ویکسین دینے کیلئے ای ڈی او کا محتاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کروڑ لعل عیسن(نمائندہ پاکستان) کروڑ شہر کے رہائشی فاروق احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو دن قبل میری بیٹی ثوبیہ کو باؤلے کتے نے کاٹ لیا ،جسے تحصیل ہسپتال لایا گیا مگر ہسپتال عملہ نے ویکسین لگانے سے انکار کر دیا ،میڈیکل سٹور بھی ہڑتال کے باعث بند ہیں باہر سے ویکسین خریدنے کی کوشش کی مگر نہیں ملی دو دن سے ہسپتال کے چکر کاٹ رہا ہوں آج جب میں اپنی بیٹی کو (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
دوبارہ تحصیل ہسپتال لے آیا تو ہسپتال میں موجود ڈاکٹر نے ایم ایس کے پاس بھیجا ،متاثرہ شخص نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے کہا کہ منہ اٹھا کے چلے آتے ہو ویکسین موجود ہے مگر آپ کو نہیں مل سکتی متاثرہ شخص فاروق احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں با اخلاق عملہ تعینات کیا جائے اور لوگوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے دوسری جانب تحصیل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے سٹور میں ویکسین موجود ہے ،ای ڈی او ہیلتھ تحریری حکم دیں گے تو مریضوں کو فراہم کی جائے گی ۔
ویکسین کتے کاٹے