میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے مستقل ہونیوالے ملازمین میں تقرر نامے تقسیم

میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے مستقل ہونیوالے ملازمین میں تقرر نامے تقسیم

کوٹ ادو ‘ دائرہ دین پناہ ( تحصیل رپورٹر ‘ نامہ نگار ) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں بے روز گاری کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات شروع کردیے ہیں،سٹی کے دیرینہ مسئلہ سیوریج سسٹم،ٹف ٹائل کیلئے5کروڑ کی گرانٹ جاری ہو چکی ہے،جلد(بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

کام شروع کر دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میں مستقل ہونے والے ملازمین میں تقررنامے تقسیم کرنے کی کی تقریب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف نے صوبہ بھر میں بے روزگاری کے خاتمے کا مصعمم ارادہ کرلیا ہے،سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے ہیں، صدر یونین اقبال حسین بھٹی نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین عرصہ 10سال سے مستقل نہ کئے جا رہے تھے آج مستقل کئے جانے پر وہ چےئر مین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں،تقریب سے علامہ باقر نقوی،ملک نذیر احمد جیلا،بشیر رحمانی ودیگر نے بھی خطاب کیا، بعدازاں صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے مستقل ہونے والے میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے 90ملازمین میں مستقل ہونے کے تقرر نامے تقسیم کیئے۔ دریں اثناء صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمدیارہنجرانے بطورمہمانان خصوصی بنیادی مرکزصحت احسان پورمیں خواتین کے لیئے24گھنٹے زچگی کی مفت سہولت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔اس تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکوٹ ادوڈاکٹرمحمدجمیل،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرڈاکٹرطارق جمشیدشاہ،یوسی چیئرمین ملک قادربخش ہنجراء کے علاوہ ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرعبدالوہاب مخدوم،کونسلرزجاویدخان چندھرڑ،عبدالستاربھٹہ،اللہ رکھا،سلیم چشتی،غلام حسین گاڈی،نصیرگاڈی،لیڈی ہیلتھ سپروائزرزاورلیڈی ہیلتھ ورکرز،عمائدین علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر