دہشت گردوں پر پاکستان کی زمین تنگ ہوگئی ہے‘ سبطین حیدر
ملتان(سٹی رپورٹر)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے پنجاب اسمبلی ، مہمند ایجنسی ، پشاورمیں بم دھماکوں اور مظفرآباد میں علامہ تصور حسین جوادی پر مظفر آباد میں قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کےدعووں کی نفی ، سکیورٹی اداروں کی کارکردگی اور سیاسی قیادت کی ترجیحات پر سوالیہ نشان ہے۔پروفیسر خادم حسین لغاری مرحوم کے17 فروری کو منعقدہ ہونے والے چہلم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہو نے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں کرنے غفلت سے مساجد ،امام بارگاہوں، مجالس عزااورشیعہ شخصیات وکلا، پروفیسرز،انجیئنرز، ڈاکٹرز ، وکلا ،تاجر ،زمینداروں کو نشانہ بنایا گیا آرمی پبلک سکول کے دلخراش واقعہ پر سیاسی اور عسکری قیادت نے واقعی دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور اب دہشت گرد وں پر پاکستان کی سرزمین تنگ ہوچکی ہے۔ افغانستان سے بیٹھ کر بزدل دہشت گرد کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کرتے اور وہیں سے آتے ہیں۔