چشتیاں‘ چیئرمین بلدیہ آفس پر سابق سب انجینئر بلدیہ‘ 3 ٹھیکیداروں سمیت 37 مسلح افراد کا حملہ‘ چیف آفیسر کونسلر اور ملازمین پر تشدد

چشتیاں‘ چیئرمین بلدیہ آفس پر سابق سب انجینئر بلدیہ‘ 3 ٹھیکیداروں سمیت 37 ...

  

چشتیاں(نمائندہ پاکستان)چشتیاں کے تین ٹھیکداروں اور سابق(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

سب انجینئر بلدیہ چشتیاں سمیت 37مسلح افراد بلدیہ چشتیاں کے چیئرمین آفس پر حملہ آور ہوگئے انہوں نے چیف آفیسر بلدیہ ،ایک کونسلر بلدیہ و دیگر ملازمین بلدیہ کو ڈنڈوں سوٹوں سے شدید زدوکوب کیا چیئرمین بلدیہ چشتیاں عبدالرزاق رامے نے میڈیا کو بتایا کہ چیف آفیسر بلدیہ چشتیاں اللہ نواز نے غریب محلہ روڈ (بالمقابل پوسٹ آفس )کی غیر معیاری تعمیر اور سیوریج کے مین ہولز توڑنے سے منع کرنے کے لیے موقع پر پہنچے تو ٹھیکداراحسن کے منشی نے چیف آفیسر کا گریبان پکڑ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ابھی چیف آفیسر بلدیہ پہنچے ہی تھے کہ حملہ آور احسن ٹھیکدار ،خالد ٹھیکدار ،محمدعلی طاہر ،عمران ،کاشف اور حامد حفیظ پنسوتہ ،سابق سب انجینئر بلدیہ چشتیاں اپنے 30/35نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ دفتر چیئرمین بلدیہ پہنچے اور انہوں نے آتے ہی ملازمین بلدیہ کے علاوہ کونسلر بلدیہ اللہ یار اور دیگر افراد کو ڈنڈوں سوٹوں سے مارنا شروع کر دیا اسی دوران اطلاع ملنے پراسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ارشد محمود سدھو اور انسپکٹر سٹی چشتیاں ملک عبدالرشید پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے جس پر ملزمان اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے سٹی پولیس نے ٹھیکدارکی گاڑیاں اور مشینری ٹریکٹر ٹرالیاں واٹر ٹینک قبضہ میں لے لی ہیں اس موقع پر انسپکٹرتھانہ سٹی ملک عبدالرشید چنٹر نے بتایا کہ چیئرمین بلدیہ کی طرف سے تحریر درخواست کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

چشتیاں حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -