ملتان اور گردو نواح میں سورج اور بادلوں کے درمیان دن بھر آنکھ مچولی ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.3 ڈگری ریکارڈ

ملتان اور گردو نواح میں سورج اور بادلوں کے درمیان دن بھر آنکھ مچولی ،زیادہ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار ) ملتان اور گرد و نواح میں بدھ کے روز بھی بادل چھائے (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )
رہے اور تمام دن سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ پچھلے کئی روز سے ملتان اور نواحی علاقوں میں مسلسل درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور دن کے وقت درجہ حرارت بڑھنے سے تپش بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
آنکھ مچولی