سازشی گروہ نے لنڈا بازار کے تاجروں کا معاشی قتل کیا‘ حکومت نقصان کاازالہ کرے ،لیگی رہنما عامر مختار
صادق آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما چوہدری عامر مختار نے کہا ہے کہ حکومت متاثرین لنڈا کے نقصانات کا ازالہ کرے ایک سازشی گروہ نے تین سالوں میں لنڈا بازارکے تاجروں کا معاشی قتل عام کیا ہے آگ لگانے والے مجرم سزا کے مستحق ہیں ہر سطح پر لنڈا بازار کے تاجروں کا تحفظ کیاجائیگاانھوں نے کہاکہ لنڈا بازار کے غریب ، دیہاڑی دار تاجروں کی دکانوں کو آگ لگانے والے ملزم سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔