حادثات میں 4زندگیوں کا چراغ گل نوجوان نے خودکشی کر لی، بچی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق
ملتان، سکندرآباد، بستی ملوک، عبدالحکیم ، رحیم یار خان(کرائم رپورٹر،نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی بچی سیڑھیوں سے گر کر دم توڑ گئی ملتان سے کرائم رپورٹر کیمطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزجلالپور روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے 60سالہ حکیم شدید زخمی ہوگیا،اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔سکندرآباد سے اور بستی ملوک سے نمائندہ پاکستان کیمطابق شجاع ااباد کے نواحی علاقہ بستی داد کے قریب دو موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے۔جس سے شجاع آباد کے علاقہ لالو والہ کا رہائشی 40سالہ حافظ منیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد ساجد کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال شجاع آباد اور وہاں سے تشویش ناک حالت کے سبب نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردی گیا۔دوسرے حادثہ میں بنگالہ موڑ کا رہائشی 45سالہ عبدالحکیم سڑک کنارک جا رہاتھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی جس سے عبدالحکیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگیا عبدالحکیم سے نامہ نگار کیمطابق نواحی علاقہ چک نمبر 9ّّ/ب کا رہائشی مزدور محمد سلیمان جاکہ تین دن قبل مسلم جنریشن سکول کی چھت سے مزدوری کرتا ہوا گر کر زخمی ہوگیا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا ہے رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ کیمطابق موضع فتہ کٹہ تحصیل صادق آباد کارہائشی22سالہ نوجوان محمدسلیم نے آئے روز کے گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی دکان پر جاکر بھاری مقدار میں زہریلی گولیاں کھالیں۔حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود نوجوان محمدسلیم جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑگیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے چار افراد جن میں موضع علی پور کی 17سالہ شانومائی، حبیب کالونی کی25سالہ مسرت بی بی، لعل گڑھ کا25سالہ سلیم احمد اورکندھ کوٹ(سندھ) کارہائشی40سالہ حبیب الرحمن شامل ہیں۔ ان افراد کوحالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔ رحیم یار خان سے بیورونیوز کیمطابق صادق آباد کی رہائشی 5سالہ ماہ نور جوکہ اپنے ہم عمر بچوں کے ہمراہ سیڑھیوں کے نزدیک کھیل رہی تھی کہ پاؤں پھسل جانے کے باعث سر کے بل زمین پر آگری گہری ضرب آجانے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود کمسن ماہ نور جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔